الیکشن کمیشن نے 2013کے عام انتخابات کی کوئی رپورٹ شائع نہیں کی، سیکرٹری الیکشن کمیشن

بدھ 24 ستمبر 2014 13:22

الیکشن کمیشن نے 2013کے عام انتخابات کی کوئی رپورٹ شائع نہیں کی، سیکرٹری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2013کے عام انتخابات کی کوئی رپورٹ شائع نہیں کی بلکہ یہ سفارشات تھیں جنہیں ان دیکھے رپورٹ بنا دی گئی ان سفارشات کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحاتی میں پیش کر چکے ہیں بدھ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ تیار ہو رہی ہے اسے حتمی نہیں کیا گیا اور جو ویب سائٹ پر یہ سفارشات ہیں انہیں رپورٹ کا نام نہ دیا جائے کیونکہ ان سفارشات کو پہلے ہی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کر چکے ہیں کیونکہ سفارشات کو رپورٹ کا نام دے کر غلط فہمیاں پھیل رہی ہیں

متعلقہ عنوان :