دھرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوگئی،مزید حقائق سے پردہ اٹھے گا، حمزہ شہباز شریف،

پورا سچ سامنے آنے پر قوم دھرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی،لندن پلان بھی بے نقاب ہوچکا،دھرنے والے مایوس ہوچکے،اب چند لوگ ہی رہ گئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو

منگل 23 ستمبر 2014 23:09

دھرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوگئی،مزید حقائق سے پردہ اٹھے گا، حمزہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوگئی،مزید حقائق سے پردہ اٹھے گا،پورا سچ سامنے آنے پر قوم دھرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی،لندن پلان بھی بے نقاب ہوچکا،دھرنے والے مایوس ہوچکے،اب چند لوگ ہی رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے کسی کو نہیں بخشا،دھرنوں سے ملک کو بہت نقصان پہنچا،چینی صدر نے پاکستان کے بجائے بھارت کا دورہ کیا،دھرنے والے اپنے انا کے بت کو توڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ11 پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر عوام نے دھرنے والوں کو مسترد کردیا،عمران خان نے اپوزیشن کو بھی نہیں بخشا،دھرنوں سے سیاسی جماعت کا نہیں ملک کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ10لاکھ لوگوں کو لانے کے دعویٰ کرنے والے پتہ نہیں پونے10لاکھ لوگ کدھر گئے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والے صرف الزامات لگاتے ہیں،سیلاب زدگان ہماری توجہ چاہتے ہیں،حکومت مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،لاہور میں جلسہ کرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے۔۔۔