پشاور ، ریلوے اسٹیشن کے قریب ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ خاتون اور ایف سی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ،20سے زائدزخمی،45 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکے کے وقت ایف سی کی گاڑی میں بریگیڈیئرخالد بھی موجود تھے

منگل 23 ستمبر 2014 20:23

پشاور ، ریلوے اسٹیشن کے قریب ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ  خاتون اور ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پشاور شیرشاہ سوری روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں خاتون اور ایف سی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے  دھماکے سے ایف سی کی ڈبل کیبن گاڑی سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا  قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے ۔

منگل کو پشاور کے علاقے شیرشاہ سوری روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب سیبریگیڈئرخالد،ایف سی ہیڈکوارٹرسے قلعہ بالاحصہ جارہے تھے ،مخالف سمیت سے سفیدآلٹوکار سے ذریعے قافلہ کونشانہ بنایاگیا،دھماکہ سے ایک راہ گیر خاتون اور ایف سی اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی ڈبل کیبن گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ایک موٹر سائیکل اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے ایف سی کے قافلے پر حملے کو خودکش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارودی مواد گاڑی میں نصب تھا خودکش حملہ آور ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے متاثرہ علاقے کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ ایک آلٹو سفیدکار میں ہوا جو کہ فوجی قافلے کے انتہائی قریب کھڑی تھی تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں تقریباً 45 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے وقت ایف سی کی گاڑی میں برگیڈیئرخالد بھی موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں معمولی زخم آئے اعجاز خان نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کا ردعمل شروع ہوگیا ہے اور اسی تناظر میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں8ایف سی اہلکار اور 10 سویلین شامل ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے سی سی پی او کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں میں ایک عورت اور ایک راہگیر شامل ہیں ۔