این اے 149 ملتان سے ڈاکٹر جاوید صدیقی پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد
منگل 23 ستمبر 2014 12:59
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے حلقہ این اے 149 کے لئے ڈاکٹر جاوید صدیقی کو پیپلزپارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ، عثما ن بھٹی کورنگ امیدوار ہوں گے۔
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری ، پارلیمانی بورڈ اور جنوبی پنجاب کی پارٹی تنظیم نے ملتان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر جاوید صدیقی کو پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے وہ جاوید ہاشمی کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔
ڈاکٹر جاوید صدیقی سابق رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے لئے فعال رہنما کی حیثیت سے اسمبلی میں کردار ادا کرتے رہے ۔ ڈاکٹر جاوید صدیقی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے بھی بھرپور آواز بلند کرتے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.