Live Updates

عمران خان نے مذاکرات کو خود ’ویٹو‘ کیا، لاہور میں انہیں خوش آمدید کہیں گے: پرویزرشید

پیر 22 ستمبر 2014 23:25

عمران خان نے مذاکرات کو خود ’ویٹو‘ کیا، لاہور میں انہیں خوش آمدید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے پر خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کو جلسے کرنے کاحق ہے، ہم نے تو ان کو اسلام آباد میں دھرنا دینے سے بھی نہیں روکا تھا، ہمیں ان کے جلسے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد میں کنٹینر لگانے کا مقصد دھرنے کو روکنا ہوتا تو جو چند ہزار لوگ شام کو دھرنے میں آتے ہیں وہ بھی نہ آ سکتے اور نہ ہی عمران خان روزانہ بنی گالہ جا سکتے تھے، عمران خان روزانہ جھوٹ بولتے ہیں ، انہوں نے خود حکومت کی ساتھ جاری مذاکرات کو ’ویٹو‘ کیا، ہم نے تو عدالتی کمیشن کے قیام کے لئے خط بھی لکھا اور اصلاحاتی کمیٹی بھی بنا چکے ہیں، صرف وزیر اعظم کے استعفے پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو رہا ہے، تین سربراہ مملکت کے دورے ملتوی ہوئی، پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری رک گئی، یہ دھرنے ہمیں چیلنج دے رہے ہیں اور مزید محنت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان مک مکا کی بات میں نے خالد مقبول صدیقی کے متعلق نہیں کہی تھی، جب ان سے ملاقات ہو گی تو ان کو آگاہ کروں گا کہ میرا کیامطلب تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :