تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی سردارسمیت 11افرادجاں بحق

پیر 22 ستمبر 2014 16:58

تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی سردارسمیت 11افرادجاں بحق

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) بالگدر کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے مقامی سردار سمیت کم ازکم 11افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جس کی تصدیق سیکیورٹی ذرائع نے بھی کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے جواب میں کافی وقت مقابلہ جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں مقامی سردارمیریعقوب سمیت 11افرادمارے گئے جبکہ حملہ آورفرارہوگئے ۔حملہ آوروں میں سے کسی کے مارے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کوگھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کالعدم علیحدگی پسندگروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

متعلقہ عنوان :