پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، ایک اور مریض سامنے آگیا

پیر 22 ستمبر 2014 14:38

پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، ایک اور مریض سامنے آگیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پنجاب میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا،محکمہ صحت پنجاب نے مرض کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم تیز کردی۔ میو ہسپتال لاہور میں راوی ٹاون کے رہائشی 37سالہ واجد میں ڈینگی وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مرض کی تصدیق کردی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں لیکن عوامی احتیاط کی بھی ضرورت ہے تاہم صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرز پر مفت ٹیسٹ اور طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں برس صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 74تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :