Live Updates

تحریک انصاف کا دھرنوں کو وسیع کرنے، این اے 149 میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

پیر 22 ستمبر 2014 11:40

تحریک انصاف کا دھرنوں کو وسیع کرنے، این اے 149 میں انتخابات کے بائیکاٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا دھرنوں کو ملک بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ ، مرکزی قائدین کا اہم اجلاس آج دو بجے طلب کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 149 ملتان سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا گیا۔.تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ملتان سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا، جلد بتائیں گے کہ ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کے مقابلے میں امیدوار کیوں کھڑا نہیں کر رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سن لیں کہ مجھے کسی سفارتکار سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں، جاوید ہاشمی سے ذیادہ سفارتی آداب اور طور طریقے جانتا ہوں ۔

ملک کا وزیر خارجہ رہ چکا ہوں، تمام سفارتی آداب سے آگاہ ہوں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی مزکزی قیادت کا اجلاس پریڈ ایونیو میں عمران خان کے کنٹینر میں طلب کر لیا گیا۔ تحریک انصاف نے دھرنوں کو ملک بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس دو بجے پریڈ ایونیو اسلام آباد میں عمران خان کے کنٹینر میں ہوگا ۔ اجلاس میں لاہور اور ملتان میں دھرنوں کی تاریخ کے تعین کا فیصلہ جائیگا ۔ دھرنوں سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دے جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب کے پارٹی صدر اعجاز چودھری کو طلب کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :