جمہوری پاکستان کے خواب کی تعبیر قریب آ گئی ہے: عمران خان
ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوری پاکستان کے خواب کی تعبیر قریب آ گئی۔ عوام کو اندازہ ہی نہیں کتنی بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ پی ٹی وی پر حملے میں تحریک انصاف کا کوئی کارکن ملوث نہیں۔دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قوم اپنے حقوق سمجھ گئی ہے کوئی اب غلام نہیں بنا سکتا اور پاکستان بدل چکا ہے کیونکہ بڑی تبدیلی آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا 30 ہزار پولیس اہلکار دھرنے میں موجود ہیں تو کچھ لوگوں کو نجی ٹی وی کے باہر بھی کھڑا کیا جائے گا اور پی ٹی وی حملے میں تحریک انصاف کا کوئی کارکن اندر نہیں گھسا تھا۔ انہوں نے مزید کہا مجھے اللہ نے سب کچھ دیا کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی۔ سیاست میں اس لیے آیا کہ ملک میں باریاں لی جا رہی تھی لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا تھا۔(جاری ہے)
دونوں جماعتوں کی نورا کشتی دیکھ کر سیاست میں آیا۔
عمران خان نے کہا پرویز مشرف کا ساتھ اس لئے دیا تھا اس نے کہا تھا کہ وہ کرپشن ختم کر دیں گے نواز شریف نے اے آر ڈی کے دوران بھی دھوکہ دیا۔ نواز شریف نے بائیکاٹ کروا کر خود الیکشن میں حصہ لیا۔ کپتان کہتے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی ،گیس کے ریٹ بڑھائے جاتے ہیں۔ نئے پاکستان میں ہم غریب ممالک کی خود مدد کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا چنیوٹ میں شوگز ملز کیلئے کروڑوں کا پل بنایا گیا پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا 22 کروڑ کا رمضان مل کے ڈرین سسٹم پر خرچ کیا گیا۔ نواز شریف کے ڈیڑھ سالہ دور میں ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 10 ہزار کا مقروض ہے۔ وزیراعظم کے غیرملکی دوروں پر سالانہ 150 کروڑ خرچ ہوتا ہے وزیراعظم پتا نہیں فاران ٹورز میں کیا کرنے جاتا ہے۔ رائے ونڈ کا سارا خرچہ عوام کی جیبوں سے جاتا ہے۔ رائے ونڈ کی پولیس پر چالیس کروڑ خرچ ہوتا ہے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان نے پچیس سال پہلے کروڑوں روپے بنکوں سے قرض لیا تھا وہ ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔عمران خان نے کہا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام ایسا ہو گا جس اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے۔ بلدیاتی نظام لوگوں کو آزاد اور تقدیر بدل دے گا۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں پر بھی انگلش پڑھائی جا رہی ہے سب کیلئے ایک ہی نصاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگو تیار ہو جاؤ کل آ رہا ہوں کراچی کے لوگ مختلف مافیاز میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کل کراچی سے جلسے کے بعد سیدھا اسلام آباد دھرنے میں واپس آؤں گا۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.