ارسلان افتخار کی وائس چیئرمین بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ تقرری غلط فیصلہ تھا،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا اعتراف،بلوچستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے واقعات پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ،،لاپتہ افرادکے معاملے پر بھی وفاق سے بات چیت جاری ہے، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کانیشنل پارٹی ورکرزسے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:41

ارسلان افتخار کی وائس چیئرمین بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ تقرری غلط ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ میں بطور وائس چیرمین تقرری غلط فیصلہ تھاجو واپس لے لیاگیا ،بلوچستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے واقعات پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے ،بلوچستان میں جنگجوؤں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اورانہیں قومی دھارے میں لاناچاہتے ہیں اس کے لیے مذاکرات کی راہ ہموارکررہے ہیں،لاپتہ افرادکے معاملے پر بھی وفاق سے بات چیت جاری ہے، گزشتہ روز یہاں نیشنل پارٹی ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ میں ارسلان افتخار کی بطور وائس چیرمین تقرری کا فیصلہ غلط تھا جو واپس لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے بلوچ جنگجوؤں سے مذاکرات کی راہ ہمور ہوسکے جبکہ لاپتا فراد کے معاملے پر بھی وفاق سے بات کررہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے واقعات پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔