چینی صدر کا دورہ بھارت مکمل ہوتے ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی صداقت پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں،دونوں ملکوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے کئی معاہدے کئے لیکن دورے کے دوران ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں بھی سامنے آئیں، سرحدی تنازعہ کا سوال ایک بار پھر ابھر کر سامنے آگیا
ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:55
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) چین کے صدر شی جن پنگ کا دورہ بھارت مکمل ہوتے ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبروں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی صداقت پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے نئی دہلی سے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے کئی معاہدے کئے لیکن دورے کے دوران ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
براعظم ایشیا کی دو عظیم طاقتوں کے رہنما جس وقت باہمی رشتوں کو مستحکم کرنے اور اسے نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کررہے تھے ، ان خبروں نے سب کو حیرت زدہ کردیا کہ تقریبا ایک ہزار چینی فوجی بھارت کے سرحدی علاقہ مشرقی لداخ کے چومار میں پانچ کلومیٹر تک اند ر داخل ہوچکے ہیں اور دوسری طرف بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں صف آرا ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.