فوج ہمارا ساتھ دے،انقلاب مارچ نے ملک میں شعور کی لہر دوڑا دی ہے: شجاعت حسین

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:53

فوج ہمارا ساتھ دے،انقلاب مارچ نے ملک میں شعور کی لہر دوڑا دی ہے: شجاعت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کوئی اچھی بات نہیں کی،فوج ہمارا ساتھ دے،دھرنے میں شامل ہونے والے بہادر لوگوں کومیں سلام پیش کرتا ہوں ،انقلاب مارچ نے پور ے ملک میں شعور اور بیداری کی لہر پیدا کر دی ہےانقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے صرف جنگلہ بس سروس پر دھیان دیا، عوام پر کوئی توجہ نہیں دی، حکومت کے نام پر ملک کو برباد کیا جا رہا ہے، اگرحکومت کام کر رہی ہوتی تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ وی آئی کلچر کے خلاف ہیں اور اس کا خاتمہ ہو نا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :