دھرنا دینے والے کبھی ملک وقوم کے مخلص نہیں ہو سکتے،محمد شہباز شریف
ہفتہ 20 ستمبر 2014 15:34
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنہ دینے والے کبھی بھی ملک وقوم کے مخلص نہیں ہو سکتے ۔یہ وقت دھرنوں کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ملک و قوم کی خوشحالی کا ہے۔ حکومت ان متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل استعمال کرے گی۔ جب تک یہ متاثرین واپس اپنے گھروں کو نہیں لوٹ جاتے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
یہ غریب متاثرین درحقیقت پاکستان کا عظیم سرمایہ اور اثاثہ ہیں جنہیں ہم کسی صورت بھی مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد کے قصبہ ونیکے تارڑ اور بہک احمد یار میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ، ممبران صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان، چوہدری اسداللہ آرائیں، کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری افضل حسین تارڑ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.