کوئٹہ،دہشت گر دی کی مو ثر روک تھام اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی زیر صدارت سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 19 ستمبر 2014 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان کے ہیڈ کوارٹر میں دہشت گر دی کی مو ثر روک تھام اور امن و امان کی قیام کے حوالے سے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی زیر صدارت سیکو رٹی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔کانفرنس میں کوئٹہ ڈویژن کی صورتحال بالخصو ص امن وامان کی قیام کیلئے اُٹھائے گئے خصوصی حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کیمطابق فرنٹیئر کو ر بلو چستان کے ہیڈ کوارٹر میں دہشت گر دی کی مو ثر روک تھام اور امن و امان کے قیام کے کے حوالے سے آئی جی ایف سی میجر جنر ل محمد اعجاز شاہد کی زیر صدارت خصوصی سیکو رٹی کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔کانفرنس میں کوئٹہ ڈویژن میں حالیہ دہشت گردی کی لہر بالخصو ص ٹارگٹ کلنگ کی مو ثر روک تھام کیلئے اُٹھائے گئے خصوصی حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میںآ ئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد ،آئی جی پولیس محمد عملیش خان ، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن میر کمبر دشتی اورفرنٹیئر کور کے اعلیٰ آفسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے اس بات پر زور دیا کہ کوئٹہ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام ادارے سیکورٹی میکنزم کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کے تبادلے میں مکمل تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد اور شر پسند وں کیساتھ مو ثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

اجلاس کے آخر میں آئی جی ایف سی نے ایف سی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کو پر امن اور مثالی شہر بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے اُنہو ں نے مزید کہا کہ د ہشت گر دی کی مو ثر روک تھام اور امن و امان کے قیام کیلئے عوام اور انتظامیہ کے ساتھ موئثر رابطہ رکھا جائے گا تاکہ کوئٹہ شہر میں معاشی سرگرمیاں بھر پور انداز میں جاری رہیں اور صوبہ ترقی کر سکے۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ صوبے میں امن وامان کی قیام اور عوام کی بھلائی کے کاموں میں دیگر ادارے اور عوام مکمل تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔