الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات بارے نئی تجاویز پیش کردیں
جمعہ 19 ستمبر 2014 15:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کیے گئے انتخابی قانون کے نئے مسودے میں اثرورسوخ کے ناجائز استعمال کے جرم کے دائرہ کار کو توسیع دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ اس کے تحت ان معاہدوں کو بھی جرم شمار کیا جائے جن کے ذریعے خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے یا انہیں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اس میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر اس کے علم میں یہ بات آتی ہے کہ کسی معاہدے کے تحت یا دیگر قسم کی خلاف قانون تاکید کے ذریعے خواتین کو جزوی یا کلّی طور پر ووٹ دینے سے روکا گیا ہے تو وہ پولنگ کو کالعدم دے سکے۔ مزید یہ کہ الیکشن کمیشن اس طرح کے معاہدہ کرنے والے اشخاص کے خلاف مجاز عدالت میں شکایت درج کروانے کا حکم دے سکتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ دفعات موجودہ انتخابی قوانین میں موجود نہیں ہیں۔ اس قانون میں ایک ترمیم کی تجویز بھی دی گئی ہے، جو اگر پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کرلی گئی تو پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرنے کے جرم کی سزا میں تخفیف کردی جائے گی۔مجوزہ مسودے میں پولنگ اسٹیشن پر قبضہ اور بیلٹ پیپرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سمیت بدعنوانی کی تعریف میں توسیع کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ رشوت، جعلی نام کا استعمال، ناجائز اثرورسوخ اور غلط معلومات پھیلا کر انتخابی نتائج کو متاثر کرنے تک محدود تھی۔لیکن مجوزہ قانون سزا میں تخفیف کرے گا، جو موجودہ قانون میں اس جرم کے لیے کم سے کم تین سال قید مقرر ہے۔
عوامی نمائندگی کے ایکٹ 1976ء کے سیکشن 82 کے تحت ایک ایسا فرد جو اس جرم کا ارتکاب کرتا ہے، اس کو قید کی سزا دی جائے گی، جس میں تین سال تک توسیع دی جاسکتی ہے، یا پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.