پی آئی فلائٹ کی تاخیر کا سبب ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا انتظار نہیں بلکہ فنی خرابی تھا، پاکستان ہندو کونسل،حکومت مخالف ذہنی دباوٴ کا شکار سیاسی رکن نے صورتحال مزید کشیدہ کی، ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

بدھ 17 ستمبر 2014 23:22

پی آئی فلائٹ کی تاخیر کا سبب ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا انتظار نہیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پاکستان میں بسنے والے ہندو برادری کی ملک گیر نمائندہ تنظیم پاکستان ہندو کونسل نے اپنے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ پی آئی اے کی فلائیٹ نمبرپی کے 370سے زبردستی آف لوڈ کرنے کے افسوس ناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رمیش کمار کاقانون کی پابندی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلندکرنے کا شاندار ریکارڈ ہے اور انہوں نے کبھی وی آئی پی کلچر کو پروان چڑھانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے خود تسلیم کیا ہے کہ فلائٹ کی تاخیر کا سبب پارلیمانی نمائندوں کا انتظار نہیں بلکہ فنی خرابی تھا جبکہ اس ناخوشگوارصورتحال کو مزید کشیدہ کرنے میں حکومت مخالف ذ ہنی دباوٴ کا شکارایک جماعت سے وابستہ رکن نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پاکستان ہندو کونسل کے مطابق قومی ایرلائن میں کی جانے والی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اورپی آئی اے کے سیکیورٹی عملے کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی اور اقلیتوں کو عدمِ تحفظ کا شکار کرنے کی وجہ بنی ہے۔

متعلقہ عنوان :