اسٹیبلشمٹ مدد کرے تو متحدہ حکومت میں آ سکتی ہے: الطاف حسین
بدھ 17 ستمبر 2014 22:59
لندن/ حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ معلوم نہیں سٹیبلشمنٹ ایم کیو ایم سے ناراض کیوں ہے؟، مدد کرے تو متحدہ اقتدار میں آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے بیشتر مطالبات جائز ہیں۔ دھرنا ختم کرکے ملک کی ترقی کا پہیہ چلنے دیا جائے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اپنی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں اور دانشوروں سے سوال کرتا ہوں کہ جمہوریت کا مطلب کیا ہے؟۔
جمہوریت خاندانوں کے ذریعے سیاست کرنے کا نام نہیں ہے۔ پورے ملک کا پیسہ وی آئی پی کلچر کے تحفظ پر خرچ ہوتا ہے۔ پاکستان میں وی آئی پی کلچر کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی جمہوریت کو آمریت سے بدتر قرار دیتا ہوں جو بغیر کسی لوکل کونسل کے قائم ہو۔(جاری ہے)
جتنی سول حکومتیں آئیں انہوں نے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت صبح شام پارٹی کی تنظیم نو میں لگا ہوں۔
تمام پارٹی ذمہ داران اپنی گردنوں سے سریا نکال لیں اور کارکنان کے ساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں۔ تمام ذمہ داران اپنی سیکورٹی اور پروٹوکول کو مناسب اور حسب ضرورت رکھیں۔ ایم کیو ایم کے کسی عہدیدار نے اگر کسی سے بدسلوکی کی ہو تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ الطاف حسین نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر اقلیت کا لفظ ہی ختم کر دیں گے۔ ایم کیو ایم کو ایک سال حکومت مل جائے تو ملکی دولت لوٹنے والوں کو جھگیوں میں منتقل کر دوں گا۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کے محلات کو سکول، کالج اور ہسپتال بنا دوں گا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کو قائم رکھنا ہے تو نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔ ملکی بقاء کیلئے نئے انتظامی یونٹس بنانے ہونگے جس پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ '' مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں''۔ الطاف حسین نے اس کا جواب دیا کہ ابھی میری تقریر ختم نہیں ہوئی اور بلاول بھٹو کا ٹویٹ آ گیا۔ میں پی پی کے چھوٹے میاں سے کہتا ہوں کہ ابھی آپ چھوٹے ہیں، بڑی باتیں نہ کریں۔ میں انھیں کہنا چاہتا ہوں کہ '' مرسوں مرسوں، پورا سندھ ڈیسوں''۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پرویز مشرف کو رہا کرو ورنہ مدد کرنے والے سب کو گرفتار کرو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.