سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ میں متعدد ابہام تھے اس لئے رپور ٹ کو عام نہیں کیا گیا ‘ وزیر قانون ،نئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایک دوروز میں بنا دی جائیگی، نئی کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہونے پر منظر عام پر لائی جائیگی ‘ رانا مشہود

بدھ 17 ستمبر 2014 22:46

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ میں متعدد ابہام تھے اس لئے رپور ٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء ) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ میں متعدد ابہام تھے اس لئے رپور ٹ کو عام نہیں کیا گیا ،یہ کہنا غلط ہے کہ رپورٹ میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر افراد کو ملزم ٹھہرانے کی وجہ سے رپورٹ چھپائی گئی ،رپورٹ میں راناثناء اللہ سمیت کسی پرالزام نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا مشہود نے مزید کہا کہ نئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایک دوروز میں بنا دی جائے گی نئی کمیٹی کی یہ رپورٹ جونہی مکمل ہوگی فوری طور پر منظر عام لائی جائیگی ۔رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ سیلا سے پنجاب کے 600کے قریب سکو ل متاثر ہوئے ،حکومت کی کوشش ہے کہ 3ماہ کے اندر تمام سکولوں کو بحال کرد یاجائے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے بچوں کو دوسرے سکولوں میں منتقل کرد یا ہے ۔

متعلقہ عنوان :