سام سنگ نے گلیکسی سمارٹ فونزکی نئی سیریز متعارف کرادی

بدھ 17 ستمبر 2014 22:43

سام سنگ نے گلیکسی سمارٹ فونزکی نئی سیریز متعارف کرادی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے مختلف طبقات کے مواصلاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنے سمارٹ فونزکی نئی گلیکسی سیریز متعارف کرادی۔نئے متعارف کردہ ماڈلز میں گلیکسی سٹار 2 (G130E)، گلیکسی سٹار ایڈوانس (G350E) اور گلیکسی Ace4 Lite SS 4GB شامل ہیں۔گلیکسی سٹار 2 ایک واضح اور بڑے سائزکے 3.5 انچ HVGA (320*480) TFT ڈسپلے سکرین اورجدید ترین Android KitKat 4.4 اوایس /اپ گریڈآپشن سمیت دوہری سم کے فیچرزکے ساتھ آتا ہے۔

یہ ایک SC6815A (سنگل 1.0Ghz A7) Chipset بھی فراہم کرتا ہے ۔ یہ سمارٹ فون 4 GB انٹرنل میموری کے علاوہ اضافی سٹوریج کے لئے 32 GB مائیکرو ایس ڈی سلاٹ کا حامل اور 2MP FF کیمرہ سے لیس ہے۔گلیکسی سٹار 2 کو 1GHz پروسیسر اور 512 ایم بی ریم کے ذریعے طاقت مہیا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں یہ صرف 8,800 روپے کی قیمت پردستیاب ہے۔گلیکسی ACE4 Lite ، 4.0 انچ WVGA TFT TN ڈسپلے سکرین اور ڈولفن (single A7 1.2GHz) chipset کا حامل ہے۔

اس سمارٹ فون میں Android KitKat (4.4) آپریٹنگ سسٹم /اپ گریڈ، 512MB ریم، 4GB (eMMC) میموری اور (32GB تک) مائیکروایس ڈی کارڈ microSD لگا ہوا ہے۔اس کی دیگر خصوصیات میں HSPA+ 21/5.76 900/2100 EDGE/GPRS 850/900/1800/1900، 3MP فلیش میموری ، وائی فائی شامل ہیں۔ اس دلکش سمارٹ فون کی تعارفی قیمت11,750 روپے مقررکی گئی ہے۔گلیکسی سٹارایڈوانس (G350E) سام سنگ کا ایک اور شاہکار ہے جس میں 4.3 inch WVGA TFT سکرین ، Android KitKat 4.4 اوایس ،A7 1.2GHz سنگل کورپراسیسر 512MB ریم اور 4GB انٹرنل میموری اورطاقت ور 3MP کیمرہ لگا ہوا ہے۔

یہ موبائل مارکیٹ میں 10.999کے تعارفی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ سام سنگ پاکستان میں موبائل ڈویژن کے سربراہ فرید اللہ جان نے کہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی سیریزکی تمام مصنوعات حقیقی سمارٹ فون فیچرزکے ساتھ زبردست طاقت کی حامل اور مختلف ذوق کے گاہکوں کے ایک وسیع حلقہ کیلئے آئیڈیل انتخاب ہیں۔