طاہر القادری کا مولانافضل الرحمن کا تذکرہ، ڈیزل ، ڈیزل کے نعرے

بدھ 17 ستمبر 2014 22:22

طاہر القادری کا مولانافضل الرحمن کا تذکرہ، ڈیزل ، ڈیزل کے نعرے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) طاہر القادری کا مولانافضل الرحمن کا تذکرہ، ڈیزل ، ڈیزل کے نعرے، قائد عوامی تحریک نے کہاہے کہ ڈیزل کو نہیں آنے دیا جارہا، پولیس نے روک رکھاہے ، اگر ڈیزل آجائے تو مشکلات دور ہوجائینگی۔

(جاری ہے)

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جب اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، میپ اور فضل الرحمن سب نے حکومت کو ان کی ناقص کارکردگی پر لتاڑاہے تو جمعیت علمائے اسلام (ف) کا نام سنتے ہی کارکنوں نے ڈیزل، ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کردیئے جس پر طاہر القادری نے کہاکہ ڈیزل کو دھرنا میں آنے نہیں دیا جارہا پولیس نے روک رکھا ہے اگر ڈیزل آجائے تو مشکلات دور ہوجائینگی۔

متعلقہ عنوان :