پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں خواری سے بچنے کیلئے پولیس افسران نے نسخے تلاش کرلئے،

تین اہم افسران بیمار ، دو چھٹیوں پر چلے گئے

بدھ 17 ستمبر 2014 21:51

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں خواری سے بچنے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں خواری سے بچنے کیلئے پولیس افسران نے نسخے تلاش کرلئے ہیں اور تین اہم افسران بیمار جبکہ دو چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بیمار ہونے والے افسران میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سلطان اعظم تیموری،ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز اور ایس پی شاکراللہ شامل ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی اشرف زبیر صدیقی حج پر چلے گئے ہیں اور ایس پی لیاقت نیازی بھی بیرون ملک چھٹی پر چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو مظاہرین کے ہاتھوں زخمی اور ڈی آئی جی خالد خٹک ہارٹ اٹیک کے باعث پہلے ہی آرام فرما رہے ہیں۔۔۔(ولی/رستم)