کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، 7 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بدھ 17 ستمبر 2014 17:50

کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، 7 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) کراچی سپر ہائی وے پر افغان بستی کے قریب پولیس مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، پولیس نے آپریشن کے دوران کلاشنکوف، دستی بم اور سیکڑوں گولیاں برآمد بھی برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر افغان بستی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کالعدم تنظیم کے کارندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ ایک مکان میں دھماکا بھی ہوا، فورسز نے ملزمان سے کلاشنکوف، دستی بم اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔