سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ نامکمل ہے، رانا مشہود

بدھ 17 ستمبر 2014 17:37

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ نامکمل ہے، رانا مشہود

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ مکمل ہوتے ہی پبلک کردی جائےگی، جوائینٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ میں کافی ابہام پائے جاتے ہیں، رانا ثناءاللہ سمیت کسی بھی شخصیت کو موردِ الزام نہیں ٹھرایا گیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بننے والی رپورٹ میں کئی پہلوﺅں کا احاطہ نہیں کیا گیا ، رپورٹ میں رانا ثناءاللہ سمیت کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی ہے، جلد نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی جائےگی اور اسکی رپورٹ کو بھی شائع کیا جائے گا۔

رانا مشہود نے کہا ہے کہ شہباز شریف میرٹ پر یقین رکھتے ہیں، حکومت میرٹ کی بالادستی کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔صوبائی وزیر نے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث چینی صدر سمیت متعدد بین الاقوامی شخصیات کا دورہ پاکستان منسوخ ہوچکا ہے اور قوم جان چکی ہے کہ پاکستان کے مفاد کو کون نقصان پہنچا رہا ہے۔صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ قوم دھرنوں کے باعث پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کا خود محاسبہ کرے گی۔