Live Updates

چار سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، عمران خان اور طاہر القادری ملکی ترقی کیلئے دھرنے چھوڑ کر ہمارا ساتھ دیں، نواز شریف

بدھ 17 ستمبر 2014 12:35

چار سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، عمران خان اور طاہر القادری ..

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ملکی ترقی کیلئے دھرنے چھوڑ کر ہمارا ساتھ دیں اٹک میں تیل اور گیس کے کنویں کی افتتاحی تقریب سے خطاب پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت خوش آئند ہے ،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم آئندہ چار برس میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے ۔

(جاری ہے)

اٹک میں تیل اور گیس کے کنویں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں رضامندی ظاہر کی تھی ،لیکن عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے ان کمپنیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے کروڑوں کی سرمایہ کاری نہ ہوسکی اور بے روزگاروں کو روزگار نہ مل سکا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے اور میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ مشکل کی گھڑی میں وہ ہمارا ساتھ دے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات