عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی نے قومی حکومت کے قیام پر اتفاق کرلیا،افغان صدارتی ترجمان،

دونوں رہنما جلد ہی تمام متفقہ نکات کو ایک کاغذ پر اتار لیں گے،کرزئی کی موجودگی میں اس پر دستخط ہوں گے،انٹرویو

منگل 16 ستمبر 2014 23:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) افغانستان صدارتی ترجمان ایمل فیضی نے کہاہے کہ متنازعہ صدارتی انتخابات اور سیاسی بحران کے کسی ممکنہ حل کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدارتی ترجمان نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ صدارتی انتخابات کے دونوں امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ان دونوں رہنماوٴں نے اقتدار میں حصہ داری کے حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خوش قسمتی سے اس سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے اور میرے خیال میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے دونوں رہنما جلد ہی تمام متفقہ نکات کو ایک کاغذ پر اتار لیں گے اور صدر حامد کرزئی اور دیگر اہم افغان شخصیات کی موجودگی میں اس دستاویز پر دستخط کر دیے جائیں گے۔