چین،اسکول استاد نے چارطالب عملوں کومارمارکرلہولہان کردیا،
بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل،استاد فرار،تلاش شروع کردی،پولیس
منگل 16 ستمبر 2014 21:35
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) چین میں سکول ٹیچرنے طالب عملوں پر تشددکی انتہاکردی انتہائی بے دردی سے پیٹا، تمام شاگردوں کے لواحقین انہیں خون میں لت پت لے کر ہسپتال جاپہنچے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک آرٹ ٹیچر جس کا نام لی منگ ڑینگ تھا نے ایک بچے کو اس قدر پیٹا کہ اس کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔سکول کے ہیڈ ٹیچر دانگ چن نے بتایا کہ جب ہم نے بچوں کے رونے کی آواز سنی تو ہم بھاگ کر اس کے دفتر گئے جب ہم دفتر میں داخل ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ ایک بچہ فرش پر لیٹا ہوا ہے اور خون میں لت پت ہے ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں جبکہ یہ استاد ماضی میں انتہائی بہترین استاد رہا ہے۔
ہمارا چھوٹا سا سکول ہے جس میں صرف بائیس بچے داخل ہیں، لہٰذا ہمارے لئے یہ بڑی حیران کن صورت حال ہے جبکہ یہ کئی سال سے یہاں پڑھا رہا ہے اور اس سے پہلے یہ اس طرح کبھی غصے میں نہیں آیا، چونکہ بچوں کی ذمہ داری ہماری ہے اور ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کی اصل وجوہات کیا ہیں۔(جاری ہے)
تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ملزم فرارہے اور شہر کے باہر جنگل میں چھپ گیا ہے لیکن جڑی ہم نے جنگل کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ہم نے بچوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں آرٹ ٹیچر کے غصے کی وجہ معلوم نہیں ہے اس نے ہمیں آفس میں بلایا اور پیٹنا شروع کر دیا
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں،امریکہ
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
-
ایران ، اسرائیل مزید کشیدگی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلنکن
-
روسی صدرکے دورہ ترکیہ کی تاریخ پرابھی تک اتفاق نہیں ہوا ، ترک صدر
-
چین کی فیٹ ڈانگ لائی کمپنی کی اپنے ملازمین کے لیے سال میں 10 دن کی ’’ اداسی کی چھٹیاں‘‘متعارف
-
اسرائیل ایران پر حملے سے گریز کرے،برطانوی وزیراعظم
-
ایران کیخلاف نئی پابندیوں کے لیے امریکہ کی وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.