سعودی عرب،دہشت گردوں کی مددکے الزام میں13 انتہا پسندوں کودس سال قید،

13افراد کا تعلق مجموعی طور پر ان 32 سزا یافتگان سے ہے جو مبینہ طور پر القاعدہ کے تکفیری نظریے کے حامی ہیں،عرب میڈیا

منگل 16 ستمبر 2014 21:31

سعودی عرب،دہشت گردوں کی مددکے الزام میں13 انتہا پسندوں کودس سال قید،

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) سعودی عدالت نے 13 انتہا پسندوں کو دس سال تک کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ۔ ان سعودی شہریوں پر الزام تھا کہ انہوں نے عسکریت پسند گروپوں کی بیرون ملک مدد کی تھی،میڈیارپورٹس کے مطابق ان سزا پانے والے 13 افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 13 کا تعلق مجموعی طور پر ان 32 سزا یافتگان سے ہے جو مبینہ طور پر القاعدہ کے تکفیری نظریے کے حامی ہیں۔

ان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے بیرون ملک جا کر عسکریت میں حصہ لیا ہے اور عسکریت پسندوں کی مالی و عملی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ عام خیال ہے کہ سعودی شہریوں کی ایک معقول تعداد اسلامی عسکریت پسندوں سے منسلک ہو کر مشرق وسطی اور شام میں بالخصوص لڑ رہے ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ ان کے پاس اسلحہ بھی تھا اور اسلحے کی تربیت دینے میں ملوث تھے۔سزا پانے والوں میں سے ایک پر مذہبی مدارس کو اپنے نظریات کے پھیلاو کے لیے استعمال کر رہا تھا اور مدارس کے طلبہ کے ذہنوں پر اثر انداز ہو رہا تھا۔واضح رہے 2011ء میں سعودی عرب میں ایسے لوگوں کے خلاف بڑی تعداد میں مقدمات شروع ہوئے ہیں جو سعودی عرب میں 2003 اور 2006 کے دوران پرتشدد واقعات کا ذریعہ بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :