Live Updates

سلمان شہباز نے عمران خان کی جانب سے جھنگ میں ڈھائی سو ارب روپے کا پل بنانے کے الزام کو مسترد کردیا۔۔ جھنگ میں شریف خاندان کی کوئی شوگر مل نہیں ہے ٗ عمران کو مناظرے کی دعوت

پیر 15 ستمبر 2014 00:06

سلمان شہباز نے عمران خان کی جانب سے جھنگ میں ڈھائی سو ارب روپے کا پل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز نے عمران خان کی جانب سے جھنگ میں ڈھائی سو ارب روپے کا پل بنانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں شریف خاندان کی کوئی شوگر مل نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سلمان شہباز نے عمران خان کو مناظرے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا عمران خان قوم کو جواب دیں کے ان کے دونوں بیٹے اتنے اعلیٰ سکولوں میں کس کے پیسے پر پڑھ رہے ہیں اور وہ تین کڑور کی بلٹ پروف گاڑی میں پھرتے ہیں۔شریف خاندان کے ترجمان نے کہا کہ شریف خاندان بزنس کرتا ہے اور ٹیکس بھی ادا کرتا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے عمران خان کے کسی الزام کا فوری طور پر جواب دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :