وزیراعلیٰ پنجاب کا تین بچیوں کا جہیز بہہ جانے کی خبر کا نوٹس

پیر 15 ستمبر 2014 00:06

وزیراعلیٰ پنجاب کا تین بچیوں کا جہیز بہہ جانے کی خبر کا نوٹس

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قاسم بیلا ‘ ملتان کے سیلاب زدہ علاقے میں تین بچیوں کا جہیز بہہ جانے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تینوں بچیوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔