ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آبادکے رہنماء صدر شعبان خالد کے خلاف پولیس کی غنڈہ گردی کے حوالے سے کل پریس کانفرنس کریں گے

پیر 15 ستمبر 2014 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آبادکے صدرشعبان خالد اوردیگر راہنماء کل دوپہر 1بجے (بروز منگل) ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کا انعقاد ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد میں ہو گا جس دوران ایوان کے صدر اور دیگر راہنماء ہفتہ کے روز پولیس کی جانب سے بلا جواز سلام آباد ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر شعبان خالد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے ، اور ان کی گاڑی کو تباہ کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کر تے ہوئے اس واقعہ کی نہ صرف بھرپور مذمت کریں گے بلکہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایوان اور وفاقی دارلحکومت کی دیگر تاجر تنظیموں کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 13ستمبر کے روز جب ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد کے صدر شعبان خالددھرنوں سے 5 کلومیٹر دورجب اپنے گھر سے اپنے دفتر واقع ایف ایٹ سیکٹر روانہ ہوئے تو مارگلہ چڑیا گھر کے نزدیک پولیس جو کہ اس موقع پر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان کی گرفتاریوں میں مصروف تھی نے نہ صرف شعبان خالد کو روکا بلکہ ان کو گھسیٹ کر ان کی گاڑی سے باہر نکال کر نکالا اور ان کی جانب سے بار بار تعارف کروانے کے باوجود ان کی نہ صرف ان پر مبینہ تشدد کیا بلکہ ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :