آسٹریلوی فوجی متحدہ عرب امارات میں تعینات کیے جائیں گے، وزیراعظم ٹونی ایبٹ

پیر 15 ستمبر 2014 23:17

آسٹریلوی فوجی متحدہ عرب امارات میں تعینات کیے جائیں گے، وزیراعظم ٹونی ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات میں کئی سو فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ملکی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہاکہ یہ فوجی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکی آپریشن میں معاونت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے بقول امریکا نے فضائیہ کے چار سو جبکہ خصوصی دستوں کے دو سو اہلکاروں کی درخواست کی ہے۔ ایبٹ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دس جنگی جہاز بھی آسٹریلوی دستے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ فوجی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ ٹونی ایبٹ نے مزید کہا کہ ابھی تک جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے کیحوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :