Live Updates

دھرنے سے ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں ،نوازشریف عنقریب میچ ہارنے والے ہیں ،عمران خان،

نوازشریف وہ حرکتیں کررہے ہیں جوکوئی کپتان ہارتے وقت کرتاہے ،دھرنے میں شرکت کرنے والوں کوگرفتارکیاگیا،چیف جسٹس سے درخواست کرتاہوں کہ قوم انصاف کے لئے آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

پیر 15 ستمبر 2014 23:09

دھرنے سے ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں ،نوازشریف عنقریب میچ ہارنے والے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دھرنے سے ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں ،نوازشریف عنقریب میچ ہارنے والے ہیں ،نوازشریف وہ حرکتیں کررہے ہیں جوکوئی کپتان ہارتے وقت کرتاہے ،دھرنے میں شرکت کرنے والوں کوگرفتارکیاگیا،چیف جسٹس سے درخواست کرتاہوں کہ قوم انصاف کے لئے آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے ،ہماری لوگ پرامن ہیں ،گارنٹی دیتاہوں کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی ،لیکن نوازشریف کے استعفے بغیرنہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں بھی کہہ چکاہوں کہ الیکشن صاف وشفاف نہیں ہوئے ،مینڈیٹ کوچورایاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء پرامن ہیں ،حکومت نے تیس ہزارپولیس اہلکارتعینات کررکھے ہیں ،نوازشریف میرے گھرایک لاکھ پولیس اہلکاربجھوادوڈروں گانہیں ،حکمران لوگوں کوغلام رکھناچاہتے ہیں ،چھوٹے صوبوں کے حق مارے جارہے ہیں ،میں بلدیاتی انتخابات ہونی چاہئیں ،پانچ سال میں کسی نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ،قوم کے مجرم نوازشریف کے استعفے کے بغیرنہیں جائیں گے ۔نوازشریف تیارہوجاوٴجمعہ کوکال دے رہاہوں ،پولیس تھک جائے گی ،عوام نہیں تھکیں گے ۔جمعہ کوتمام ریکارڈتوڑدیں گے ،ہفتے کوسونامی روکنے کیلئے پولیس بلائی گئی اورہراساں کیاگیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات