طاہر القادری ایک مرتبہ پھر آسمانی مدد کیلئے پرامید ، کارکن مایوس نہ ہوں جلد انقلاب آجائیگا،قائد عوامی تحریک

پیر 15 ستمبر 2014 22:34

طاہر القادری ایک مرتبہ پھر آسمانی مدد کیلئے پرامید ، کارکن مایوس نہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری ایک مرتبہ پھر آسمانی مدد کیلئے پرامید ، کارکن مایوس نہ ہوں جلد انقلاب آجائیگا، قائد پاکستان عوامی تحریک کا خطاب۔ پیر کے روز ڈاکٹر طاہر القادری اپنے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر کہاکہ جلد انقلاب آجائیگا کارکن و عوام مایوس نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری مدد کیلئے آسمانی مدد آئیگی ۔ واضح رہے کہ جس روز ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کا حکم اپنے کارکنان کو دیا تھا تو اس وقت بھی اپنے خطاب میں آسمانی مدد کا تذکرہ کیا تھا جبکہ بعد ازا ں رقت آمیز دعا میں بھی التجا کی تھی کہ اے خدا ہماری مدد کیلئے آسمان سے فرشتوں سے بھیج دے۔

متعلقہ عنوان :