انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر103روپے سطح پر دوبارہ جاپہنچی،

اوپن مارکیٹ میں ڈالر103روپے تک آنے میں صرف 5پیسے کی دوری پر

پیر 15 ستمبر 2014 22:14

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر103روپے سطح پر دوبارہ جاپہنچی،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر103روپے سطح پر دوبارہ جاپہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر103روپے تک آنے میں صرف 5پیسے کی دوری پرہے۔سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ملکی معاشی اشاریوں میں منفی تبدیلیوں کے خدشات کے پیش نظرڈالر کے مقابلے روپے کی قدرتیزی کے ساتھ گرتی جارہی ہے اور گذشتہ چند روز میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید102.45روپے سے بڑھ کر102.90روپے اورقیمت فروخت102.55روپے سے بڑھ کر103روپے ہوگئی اسی طرح 40پیسے کے اضافے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید102.35روپے سے بڑھ کر102.75روپے اورقیمت فروخت102.55روپے سے بڑھ کر 102.95روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیرکو اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدربھی 25پیسے بڑھ گئی جس سے یوروکی قیمت خرید132.50روپے سے بڑھ کر102.75روپے اورقیمت فروخت 132.75روپے سے بڑھ کر133روپے ہوگئی اسی طرح 25پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید166.50روپے سے بڑھ کر166.75روپے اورقیمت فروخت 166.75روپے سے بڑھ کر 167روپے پر جاپہنچی۔

متعلقہ عنوان :