اوور بلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات ،میٹرز کی ریڈنگ کا شعبہ آؤٹ سورس کرنے بارے غوروخوض شروع ‘ذرائع

پیر 15 ستمبر 2014 21:34

اوور بلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات ،میٹرز کی ریڈنگ کا شعبہ آؤٹ سورس کرنے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)اوور بلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ کا شعبہ آؤٹ سورس کرنے بارے غوروخوض شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کی صارفین کو استعمال ہونیوالی بجلی کے تناسب سے بل بھجوائے جانے کی بجائے اووربلنگ کی شکایات تواتر سے موصول ہونے کے بعد وزارت پانی وبجلی نے صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ کی ذمہ داری پرائیویٹ سیکٹر کو سونپنے بارے غوروخوض شروع کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے تمام اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔