دھرنوں کی آڑ میں سازشیں سامنے آ جائیں گی، سعد رفیق

پیر 15 ستمبر 2014 17:28

دھرنوں کی آڑ میں سازشیں سامنے آ جائیں گی، سعد رفیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریاست کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، بیورو کریسی میں اچھے برے دونوں طرح کے افراد ہیں، وزیراعظم بننے والوں کا رویہ کیا عمران خان جیسا ہوتا ہے؟۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی تحلیل کا مطالبہ بے شرمی ہے، جمہوریت پر تنقید کیلئے پارلیمینٹ بھی ہے اور جلسہ گاہ بھی، دھرنوں کی آڑ میں ہونے والی سازشیں آج نہیں تو کل سامنے آ جائیں گی۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے تھانے پر حملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ پولیس اپنا کام کرے تو اس پر مقدمات درج کرنے کے مطالبات کئے جاتے ہیں، یہ وہی پولیس ہے جو دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں گالی گلوچ کی روایت اچھی نہیں، عمران اور قادری نے آرمی چیف سے ملاقات کا بھی احترام نہیں کیا، ساری ایمانداری اور دیانتداری ایک ہی جماعت پر نازل ہو گئی ہے، پارلیمینٹ پر حملہ کرنے والوں کو کیا پھول پیش کئے جاتے؟۔