کئی دہشتگرد گروپوں کے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں کے ٹھوس شواہد
پیر 15 ستمبر 2014 14:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)تحریک طالبان پنجاب کی جانب سے دہشت گردی ترک کرنے کے فیصلے کے بعد سیکورٹی فورسز کو جلد اہم کامیابی ملنے کا امکان ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جنگجوؤں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پنجاب کے دہشتگردی ترک کرنے کے اعلان کے بعد انتہا پسندوں کا گھیرا کافی حد تک تنگ ہو جائے گا۔
سیکورٹی فورسز کو صرف بیرون ملک خصوصاً بھارت سے چیلنجز کا سامنا رہ جائے گا ۔(جاری ہے)
مبصرین کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ کا دہشت گردی ترک کرنے کا اعلان نہ تو ایک شخص کا فیصلہ ہے اور نہ کسی اچانک تبدیلی کا نتیجہ ہے ، ضرب عضب میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد عصمت اللہ نے اس بات کا اندازہ لگا لیا ہے کہ طالبان کا اب کوئی مستقبل نہیں رہا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی شدت پسند گروپوں کے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں کے بھی ٹھوس شواہد ملے ہیں جس کے بعد عصمت اللہ نے ان گروپوں سے خود کو الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ افغان امور کے ماہرین کی رائے میں بھی آئندہ چند روز تک اس حوالے سے مزید پیشرفت سامنے آ سکتی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کی سول اور فوجی قیادت نے بھی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.