محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اتوار 14 ستمبر 2014 00:10

محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار ملک کے مشہور کرکٹر محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں اور اس ضمن میں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا نکاح برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی لڑکی نرگس سے ہو گیا ہے ، جو حال ہی میں گریجویٹ ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

نکاح کی تقریب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقد ہوئی.ذرائع کے مطابق رخصتی کی تقریب آئندہ سال منعقد ہو گی۔