ملتان میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق
اتوار 14 ستمبر 2014 16:18
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) دریائے چناب میں طغیانی کے باعث باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے قریب دریائے چناب میں شیر شاہ کے قریب طغیانی کے باعث باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد ڈوب گئے۔
(جاری ہے)
ریسکیو رضاکاروں نے 22 افراد کو بچا لیا تاہم دولہے سمیت 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، سرچ آپریشن کے دوران اب تک 17 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک دلہا اور 2 بچے بھی شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
لاشوں اور زندہ بچ جانے والوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے چناب میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث اب تک 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.