الطاف حسین نےقیادت سےدستبرداری کافیصلہ واپس لےلیا

اتوار 14 ستمبر 2014 12:16

الطاف حسین نےقیادت سےدستبرداری کافیصلہ واپس لےلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسن نے کارکنوں کے اصرار پر قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ آپ کو میرا کہنا ماننا ہوگا،آخری بارکارکنوں کی بات مان رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنےکہا کہ پاکستان میں ان گنت مسائل ہیں،ہمیں معاملات کو حل کرنا چاہیے۔الطاف حسین نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اورحکومت تمام ٹی وی چینلزکو کام کرنیکی اجازت دے،جیوکی نشریات نشرکرنے کی مکمل آزادی دی جائے۔واضح رہے رات گئے الطاف حسین نے پارٹی کی مزید قیادت سے معذرت کر لی تھی اور پارٹی کی تمام ذمہ داریاں رابطہ کمیٹی کو سونپنے کا اعلان کیا تھا۔