چیمپینز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ، ممبئی انڈینز کو 6 وکٹ سےشکست

ہفتہ 13 ستمبر 2014 23:41

چیمپینز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ، ممبئی انڈینز کو 6 وکٹ سےشکست

رائےپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) چیمپینز لیگ کوالی فائنگ میں لاہور لائنز نے ممبئی انڈینز کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ عمراکمل نے 18گیندوں پرناقابل شکست 38 رنز بنائےجبکہ احمدشہزاد نے 34اورناصرجمشید نے 26 رنز اسکور کئے۔ اس سے پہلے لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ممبئی انڈیز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی، ممبئی انڈینز کی جانب سے اے پی تارے نے سب سے زیادہ 37 رنز سکور کئے۔

جبکہ لاہور لائنز کی جانب سے اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی لاہور لائنز چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں‌ کل ناردرن ڈسٹرکٹس کے مدمقابل ہو گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :