جمہوریت کا عالمی دن کل بھر پور طریقے سے منایا جائے گا،

سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 23:30

اسلام آباد،بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن ( کل) 15 پیرکو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

"جمہوریت بہر حال آمریت سے بہتر ہے " کے عنوان سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی اور سٹی ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف سیاسی ، دینی جماعتوں کے قائدین ، مدبرین ، مبصرین ، دانشور ، وکلاء ، صحافتی شخصیات خطاب کریں گی اور جمہوریت کے فوائد و آمریت کے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ۔

اس موقع پر اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے واکس اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں جمہوریت کے ثمرات کے بارے میں شعور اور جمہوری اداروں کی مضبوطی و استحکام کیلئے جدو جہد کا جذبہ پیدا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :