آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات

ہفتہ 13 ستمبر 2014 15:06

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات

راول پنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور پاک افغان سرحد کی صورت حال پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گزشتہ روز جی ایچ کیو راول پنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات، پاک افغان سرحد، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔