کارکنوں کی گرفتاری، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے مذاکرات معطل کردیے
ہفتہ 13 ستمبر 2014 13:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری دونوں ہی کی جانب سے اپنے کارکنوں کے خلاف چھاپہ مارکارروائی کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ جمعہ کے روز اس کارروائی کے دوران پورے دارالحکومت سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک اور ان کی اتحادی جماعتوں کے تقریباً300 کارکنوں کو اُٹھایا جا چکا ہے۔
پی ٹی آئی
کے سربراہ ڈی چوک پر اپنے کنٹینر چھت پر سے بادل کی مانند گرج رہے تھے ’’میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں، شاہ محمود قریشی، حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کو روک دیجیے۔‘‘ اسی طرح کے جذبات کا اظہار شاہراہِ دستور پر ڈیرہ جمائے ان کے ہم منصب کی جانب سے بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے دھرنے کے شرکاء کو بتایا کہ ’’ہم نے اسلام آباد اور ملک بھر سے اپنے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہونے کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کردیے ہیں۔(جاری ہے)
پی اے ٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی نے جمعہ کی علی الصبح ڈان کو بتایا تھا کہ پولیس نے پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو آبپارہ سے اُٹھالیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ان گرفتاریوں کی وجہ سے ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے کہ وہ ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔‘‘
پی اے ٹی کی اتحادی مجلس وحدت المسلمین نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے رہنما اسد عباس نقوی کی گرفتاری کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسد عباس نقوی پی اے ٹی کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے ایک رکن تھے۔
اسی دوران جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر خان ترین نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے۔
ان کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے حتمی مطالبات کی فہرست حکومت کے حوالے کردی ہے۔
لیکن ان مناظر کے پس پردہ پی ٹی آئی کے ایک عہدے دار نے ڈان کو بتایا کہ بالفرض حکومت ایک عدالتی کمیشن کی تشکیل پر رضامند ہوجاتی ہے، جو گزشتہ عام انتخابات کے نتائج کی آزادانہ تحقیقات کرسکے، تو پی ٹی آئی وزیراعظم کے استعفے کی شرط سے دستبردار ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ’’لیکن اب تک حکومت اس طرح کے کمیشن کے قیام کے مطالبے تک کے خلاف مزاحمت کررہی ہے۔‘‘
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.