سرکاری ملازمین کی دھرنوں میں شرکت، وزیر اعظم کے نوٹس پر کمیٹی قائم

جمعرات 11 ستمبر 2014 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)وفاقی دارلحکومت میں جاری آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں میں سرکاری ملازموں کی شرکت کا انکشاف ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دفتری اوقات میں سرکاری ملازمین انقلاب اور آزادی مارچ کے دھرنوں میں شرکت کرتے ہیں اور اس ضمن میں حکومت کو ویڈیوز پر مبنی ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم اور نثار علی خان کی ملاقات میں کیا گیا۔