کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد اساتذہ زخمی، درجنوں گرفتار

جمعرات 11 ستمبر 2014 21:25

کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد اساتذہ زخمی، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کےمطابق اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنےو الے اساتذہ بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے پہنچے اور جب اساتذہ بلاول ہاؤس کے سامنے رکاوٹیں ہٹا کر دھرنا دے رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے اس دوران واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا جب کہ خواتین سمیت 2 درجن سے زائد اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ اساتذہ کی جانب سے گزشتہ دو ہفتے سے سی ویو پر دھرنا جاری تھا جبکہ آج اساتذہ اور وزیرتعلیم نثار کھوڑو کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد اساتذہ نے بلاول ہاؤس پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :