Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے ساتھ مذاکرات میں گارنٹر کا تعین ضروری ہے: چودھری شجاعت حسین ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہی کافی ہے، گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہی ہوئی، مخیر حضرات امداد کریں

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:45

ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے ساتھ مذاکرات میں گارنٹر کا تعین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے ساتھ جو مذاکرات ہو رہے ہیں ان کا تبھی فائدہ ہے جب گارنٹر کا تعین کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ تجربات بتاتے ہیں کہ حکومتیں ایگریمنٹ کر بھی لیں تو بعد میں کوئی نہ کوئی ٹیکنیکل کارروائی ڈال کر ختم کر دیتی ہیں، اگر حکومت بدل جائے تو بالکل ہی انکار کر دیا جاتا ہے اس لیے ایجنڈے میں گارنٹر کی بات ہر صورت ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے متعلق جو باتیں ہو رہی ہیں اس میں فیصلہ ہی کافی ہے۔ سیلاب کے متعلق سوال پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کے اضلاع میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ انہوں نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ان علاقوں میں خوراک کی بہت زیادہ ضرورت ہے، سب کو اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات