جنوبی افریقی اولمپک اسٹار دانستہ قتل کے مقدمے میں بری،استغاثہ کھلاڑی پر اپنی گرل فرینڈ کو رادتاً قتل کرنے کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا،عدالت کا فیصلہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:37

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اولمپکس اور پیرالمپکس میں حصہ لینے والے ایک اسٹار کھلاڑی آسکر پسٹوریئس کو دانستہ قتل کے الزام سے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

پریٹوریا ہائی کورٹ کی خاتون جج تھوکوزائل ماسیپانے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس وقت ستائیس سالہ ملزم پسٹوریئس کے خلاف استغاثہ یہ الزام قابل یقین حد تک ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ اس کھلاڑی نے گزشہ برس ویلنٹائن ڈے پر اپنی گرل فرینڈ کو باقاعدہ ارادہ کر کے اور منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا تھا۔

جج ماسیپا نے کہاکہ پسٹوریئس کے خلاف جو بھی ثبوت پیش کیے گئے، وہ سب عمومی حالات کی بنیاد جمع کیے گئے تھے اور ان کا لازمی طور پر مطلب یہ نہیں نکلتا کہ ملزم پسٹوریئس حقیقی معنوں میں دانستہ قتل کا مرتکب ہو ا تھا۔ عدالت نے اسے جس الزام سے بری کیا ہے، وہ صرف سوچے سمجھے قتل کے بارے میں تھا۔ قابل سزا انسانی ہلاکت کا قصور وار ٹھہرائے جانے کی صورت میں جنوبی افریقہ کے اس بہت مشہور ایتھلیٹ کو طویل مدت کی سزائے قید ابھی بھی سنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :