Live Updates

پی ٹی آئی کے استعفوں پرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرلیا ،تحریک انصاف کے ا ستعفے پچھلی تاریخوں سے منظورنہ کیے جائیں ، الیکشن کمیشن

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:57

پی ٹی آئی کے استعفوں پرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے استعفوں پرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ تحریک انصاف کیا ستعفے پچھلی تاریخوں سے منظورنہ کیے جائیں، استعفوں کی منظوری کے دن سے خالی نشست کانوٹی فکیشن کیاجائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نشست خالی ہونے کے بعد 60 دن میں ضمنی انتخابات کراناضروری ہیں، پچھلی تاریخوں سے استعفوں کی منظوری سے ضمنی انتخابات میں مشکلات آسکتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات