پی ٹی وی پرحملہ کرنیوالے100 افراد کی شناخت کرلی گئی

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:57

پی ٹی وی پرحملہ کرنیوالے100 افراد کی شناخت کرلی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)پاکستان ٹیلیویژن پر حملہ کرنیوالے سوافراد کی شناخت کرلی گئی ہے ،حملہ آوروں کی شناخت پولیس ن سی سی ٹی وی فوٹیج اورنادرا کی مدد سے کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا بائیو ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے، ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد متلقہ اضلاع کی پولیس کوکارروائی کے احکامات جاری کی یجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔